مدرسے کے معلم نے 16 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

22 Aug, 2021 | 03:20 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: راولپنڈی تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں 16سالہ لڑکی سے مدرسے کے مہتتم کی مبینہ زیادتی کی کوشش پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں 16سالہ لڑکی سے مدرسے کے مہتتم کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ لڑکی کی والدہ کہ مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا ہے کہ مدرسے والوں نے اطلاع دی کے میری بیٹی بیہوش ہے آکر لے جائیں، بیٹی گھر پہنچی تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ مدرسے کے مہتتم نے خاتون ٹیچر کی مدد سے میری بیٹی کو نشہ آور قہوہ پلایا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے میرے ساتھ غلط کام کیا، مجھے انصاف دیا جائے، لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کے باجود ملزم کو پولیس گرفتار نہیں کررہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے تفتیش  کاعمل شروع کردیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیےجارہے ہیں، جسے گرفتار کرکے قانون کےکٹہرے میں لایا جائے گا۔ خواتین اور بچوں پر تشدد و زیادتی کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں