ویب ڈیسک: راولپنڈی تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں 16سالہ لڑکی سے مدرسے کے مہتتم کی مبینہ زیادتی کی کوشش پر تھانہ پیرودھائی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں 16سالہ لڑکی سے مدرسے کے مہتتم کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ لڑکی کی والدہ کہ مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا ہے کہ مدرسے والوں نے اطلاع دی کے میری بیٹی بیہوش ہے آکر لے جائیں، بیٹی گھر پہنچی تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ مدرسے کے مہتتم نے خاتون ٹیچر کی مدد سے میری بیٹی کو نشہ آور قہوہ پلایا۔
راولپنڈی مدرسہ طوبی ضیاءالبنات کے معلم کی 16سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی 6 دن گزرنے کے باوجود راولپنڈی پولیس ملزم کی گرفتاری سے گریزاں ۔پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی طلباء ۔۔ @MashwaniAzhar @UsmanAKBuzdar @geonews_urdu @ExpressNewsPK @RwpPolice @IGP_Punjab @Islaamabad pic.twitter.com/91RFUt9gdP
— usman Rana (@usmanmuzaffar11) August 22, 2021
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم نے میرے ساتھ غلط کام کیا، مجھے انصاف دیا جائے، لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے کے باجود ملزم کو پولیس گرفتار نہیں کررہی ہے۔
دوسری جانب پولیس کے مطابق پیرودھائی پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کاعمل شروع کردیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیےجارہے ہیں، جسے گرفتار کرکے قانون کےکٹہرے میں لایا جائے گا۔ خواتین اور بچوں پر تشدد و زیادتی کے خلاف راولپنڈی پولیس زیرو ٹالیرنس پر عمل پیرا ہے ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا۔
راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کی حدود میں مدرسہ طوبیٰ ضیاءالبنات کے معلم مفتی شاہنواز احمد کی 16 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی، ایف آئی آر درج، پولیس تعاون نہیں کررہی، ہمیں انصاف دلایا جائے، متاثرہ طالبہ کی والدہ کی فریاد ۔ pic.twitter.com/kV20R67DBh
— Free Speech Corner (@waheedkhaksar1) August 22, 2021