ویکسین نہ لگوانے والوں کو پمپس پر پٹرول نہیں ملے گا، حکومت کا نیا فیصلہ

22 Aug, 2021 | 03:30 PM

Sughra Afzal

لوئر مال (شہزاد خان) شہریوں میں کورونا ویکسی نیشن لگانے کی شرح بڑھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے اہم فیصلے، 30 اگست تک تاجر برادری، ان کے ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لگانا لازم، ورنہ دکانیں سیل، بھاری جرمانے ہونگے، 30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پمپس پر پٹرول نہیں ملے گا۔ 

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے سامنے آگئے، ضلعی انتظامیہ نے این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کرنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا، ڈی سی مدثر ریاض ملک نے 30 اگست تک بزنس کمیونٹی کو کورونا ویکسی نیشن لگانے کی مہلت دے دی، 30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے تاجروں کیخلاف کارروائی ہوگی دکانیں  سیل کردی جائیں گی، اسی طرح 30 اگست تک ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو پٹرول پمپ پر پٹرول نہیں ملے گا، پٹرول پمپس انتظامیہ بینرز آویزاں کرے گی۔

 ڈی سی مدثر ریاض ملک نے کہا کہ 30 اگست تک بینک اور دفاتر کے ملازمین کو ویکسین لگانا لازم ہوگا، 30 اگست کے بعد شاپنگ مال بھی سیل ہونگے۔

ڈی سی نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 تک اگست ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کی سمز بند کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو خط لکھیں گے۔

علاوہ ازیں بسوں کے ڈرائیورز، کنڈیکٹرز اور مسافروں نے کورونا ویکسین لگوائی، یا نہیں، ڈی سی نے بابو صابو انٹرچینج پر سرپرائز وزٹ کیا اور پبلک ٹرانسپورٹس کو بابو صابو انٹرچینج پر چیک کیا۔ ڈی سی مدثر ریاض ملک نے بسوں میں جاکر عملے اورمسافروں سے کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق پوچھا۔

 ڈی سی مدثر ریاض ملک نے ڈرایئور، کنڈیکٹر کو ویکسین نہ لگوانے کی پاداش میں پر ایک بس کوتھانے بند جبکہ 50%گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرنے پر دو بسیں واپس اڈے پر بھجوا دیں، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد سمیت دیگر افسران بھی ڈی سی کے ہمراہ تھے ۔

 

 

مزیدخبریں