ریمبو کا ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے کیا تعلق؟ کہانی میں نیا ٹوئسٹ

22 Aug, 2021 | 12:22 AM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)لاہور میں ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھ غیراخلاقی حرکت اور دست درازی کے واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں، عائشہ کے ساتھ موجود لڑکے ریمبو کا ٹک ٹاکر کے ساتھ کیا تعلق؟ لڑکے نے سٹی 42 کے پروگرام 'مجرم کون ' میں انٹرویو دیتے ہوئےسب بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق 14 اگست کے دن گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے واقعہ نےخواتین میں مزید خوف وہراس پھیلادیا ہے، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والے اس دلخراش واقعہ کے بعد مزید ایسے2 واقعات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، رکشے میں بیٹھی لڑکی کی ویڈیو بنائی گئی جبکہ ایک اوباش نے اس کے ساتھ غیراخلاقی حرکت کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کردی۔

دوسرے واقعہ میں 14 اگست ہی دن خواتین کو پارک میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پنجاب پولیس نے پارک میں لڑکی پر تشدد کی وائر ل ویڈیو کا سراغ لگا لیا، ویڈیو آزاد کشمیر کے ضلع میر پو رکی نکلی، آئی جی پنجاب نے ویڈیوکے حوالے سے آئی جی آزاد کشمیر پولیس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ویڈیومیر پور آزاد کشمیر کے شہری حسنین نے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی۔

سٹی 42 کے پروگرام "مجرم کون" میں انٹرویو دیتے ہوئے ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ موجود لڑکے ریمبو نے بتایا کہ اس کا تعلق گجرات سے ہے، ہمارے بارے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ میں اور عائشہ میاں بیوی ہیں،اس پر تفصیلی بات کرتے ہوئے ریمبو کا کہناتھا کہ عائشہ کو بہن، دوست سمجھتا ہوں، میں غریب ہوں انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا، ہم 2 سال سے ایک ساتھ ہیں۔

ریمبو کا کہناتھا کہ میں شادی شدہ ہوں، عائشہ کی شادی نہیں ہوئی، ہمارے درمیان اور کوئی بات نہیں بس ہم مل کرٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔

 یومِ آزادی کے موقع پر خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے ہوئی دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔
 

مزیدخبریں