ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی آفس کی 4اہم سیٹیں کئی ماہ سے خالی

 آئی جی آفس کی 4اہم سیٹیں کئی ماہ سے خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) سنٹرل پولیس آفس کی چار اہم سیٹیں پچھلے کئی ماہ سے خالی، افسران کی کمی ہونے کے باعث ڈنگ ٹپاؤ پالیسی تحت کام چلایا جانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی آفس کی 4اہم سیٹیں گزشتہ کئی ماہ سےخالی ہیں جس کی وجہ سےافسران کی تعیناتی نہ ہونےسےدفتری امورمتاثر ہو رہے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنزکی سیٹ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سےانعام غنی کی ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ کے تبادلے بعد خالی ہے۔ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی سیٹ گزشتہ دوماہ سےاشفاق خان کی ڈی ائی جی اپریشنز کی سیٹ پر تعیناتی کے بعد خالی ہیں۔

اےآئی جی ٹریننگ کی سیٹ گزشتہ1ماہ سےخالی ہے جوکہ رانا طاہر کی اے آئی جی ڈویلپمنٹ کی سیٹ پر تعیناتی کے بعد خالی ہے جبکہ اےآئی جی پرکیورمنٹ کی سیٹ گزشتہ6ماہ سےخالی ہے ان تمام اہم سیٹوں کامختلف افسران کواضافی چارج دیکرکام چلایاجا رہا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کوبارہاآگاہ کیاگیاافسران تعینات نہیں کئےجارہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer