ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسل نمبرز کی پہلی سیریز چار روز میں ہی ختم

 یونیورسل نمبرز کی پہلی سیریز چار روز میں ہی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) یونیورسل سریزکےبعد پنجاب بھر کےاضلاع میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے رجحان کا دعویٰ غلط ثابت ہوا، پہلی سیریز میں 75 فیصدگاڑیاں لاہور میں باقی اڑھائی سو گاڑیاں دیگر35اضلاع میں رجسٹرڈ ہوئیں، چار روز میں پہلی سیریز ختم ہوگئی۔
محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن میں لاہورکی اجارہ داری توڑنےمیں پنجاب کے نام سے سیریزشروع کرکے بھی ناکام ہو گیا، یونیورسل نمبرزکی پہلی سیریز ٹرپل اے چار روزمیں ہی ختم ہوگئی، 999نمبرمیں 750نمبرز لاہورسےجاری کیےگئے، 100گاڑیاں ملتان میں، 29گاڑیاں فیصل آباد جبکہ باقی 121گاڑیاں 33اضلاع میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

موٹرسائیکلوں کی پہلی سیریز بھی 4دنوں میں ختم ہوگئی ہے، جس میں 40فیصد دوسرے ضلعوں سےجبکہ 60فیصد لاہورسے جاری ہوئے ہیں، ہفتےسےموٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی ڈبل اے بی سیریزشروع کردی گئی ہے جبکہ 23اگست سےصوبہ بھر میں ای آکشن کا عمل شروع کردیا جائےگا جس میں 38 نمبرز نیلامی کےلیےپیش کیے جائیں گےجس میں شہری گھربیٹھ کر3دن کےاندرپسند کا نمبر خرید سکیں گے، نمبرزمہنگے فروخت ہونے کی توقع ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer