بہترین پرفارمنس دکھانے والی ٹاپ 10 وزارتیں کونسی؟ رینکنگ جاری

22 Aug, 2020 | 04:37 PM

Shazia Bashir

سٹی42: عوامی مسائل اور شکایات کے حل میں کونسی وزارت سب آگے؟ بہترین پرفارمنس دکھانے والی ٹاپ 10 وزارتیں کونسی؟ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے وفاقی وزارتوں کی رینکنگ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق بہترین پرفارمنس دکھانے والی ٹاپ 10 وزارتیں کونسی؟ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے وفاقی وزارتوں کی رینکنگ جاری کر دی۔ وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان جیت کر پہلے نمبر پر،ماحولیات سے متعلق حکومتی کوششوں کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی وزارت کامرس 53 فیصد کارکردگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی۔   وزارت پارلیمانی امور بہتر کارکردگی کے ساتھ ٹاپ 3 میں شامل بابر اعوان نے تیسری مرتبہ وزارت کا حلف لے کر معاملات کو مزید بہتر بنایا۔

 

 اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی 51 فیصد ووٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر، موجود وزارت اطلاعات 50 فیصد ووٹوں کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آ گئی، وزارت انسداد منشیات کا 50 فیصد ووٹ کے ساتھ چھٹا نمبر ، وزارت خارجہ 49 فیصد کارکردگی کے ساتھ 7 ویں نمبر پر، موجود وزارت بین الصوبائی رابطہ 49 فیصد کارکردگی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئی۔

وزارت اوورسیز عوامی اعتماد جیتنے میں کامیاب، ٹاپ 10 میں شامل وزارت اوورسیز 47 فیصد بہتر کارکردگی سے 9 ویں نمبر پر موجود وزارت نجکاری 46 فیصد کارکردگی کے ساتھ آخری پوزیشن پر موجود۔

 

 

 

مزیدخبریں