ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا فیکٹریوں کو آلودگی کم کرنے والے آلات نصب کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا فیکٹریوں کو آلودگی کم کرنے والے آلات نصب کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے لوہا پگھلانے والی فیکٹریوں کو آلودگی کم کرنے والے آلات نصب کرنے اور محکمہ داخلہ کو فصلوں، درختوں کی شاخیں کاٹ کر جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شہری ہارون فاروق کی درخواست پرعبوری تحریری حکم جاری کیا، جس کے تحت عدالت نے محکمہ داخلہ کو فصلوں اور درختوں کی شاخیں جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔

 تحریری عبوری عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ماحولیاتی کمیشن نے فصلوں کا بھوسا جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کی تجویز پیش کی، محکمہ ماحولیات محکمہ داخلہ کو فصلیں جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا خط ارسال کرے، محکمہ زراعت نے فصلوں کے بھوسے کو مشینی طریقے سے کاٹنے کی یقین دہانی کرائی۔

محکمہ زراعت کے مطابق فصلوں کے بھوسے کی مشینی کٹائی سے فصلیں جلانے کا عمل رک جائے گا، فصلوں کے بھوسے کو آگ لگانے سے موسم سرما میں سموگ میں اضافہ ہوتا ہے، جوڈیشل واٹراینڈ ماحولیاتی کمیشن فصلوں کی کٹائی کے معاملے کی نگرانی جاری رکھے، جوڈیشل واٹر کمیشن نے سٹیل ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقات میں فیکٹریوں میں آلات نصب کرنے کیلئے90 روز کی مہلت دے رکھی ہے۔

چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن سٹیل ملزکی آلودگی کے معاملے پر نگرانی جاری رکھیں، عدالت نےکیس کی مزید سماعت آٹھ ستمبر کے لئے مقرر کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer