ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک نے قیدی کی زندگی بدل دی

ٹک ٹاک نے قیدی کی زندگی بدل دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:دنیا بھرمیں سماجی روابط کی ویب سائٹس اور ویڈیو شیئرنگ ایپس نئی نسل اور شہرت کے دلدادہ افراد کی من پسند مصروفیت بن چکی ہیں  مگر کئی لوگوں پر اس کے استعمال کی زیادتی کے الزامات بھی عائد ہوتے رہتے ہیں۔لوگ عام سماجی رابطوں کے بجائے سوشل میڈیا رابطو ں کو ترجیح دیتے نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا سماج پر مثبت اثر ڈال رہا ہے، ٹک ٹاک سو شل میڈیا ایپس میں اپنے بہت زیادہ استعمال کی بدولت لوگوں کی گفتگو کا موضوع اور مصروفیت کا سبب بھی ہے اور آئے روز ٹک ٹاک سٹارز کے حوالے سے عجیب عجیب خبریں سننے میں آتی رہتی ہیں لیکن اس بار ٹک ٹک نے ایک قیدی کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔

 امریکی ریاست کیلیفورنیا کی جیل میں بند ایک قیدی نے سوشل میڈیا ایک ایسا کام شروع کر دیا ہے کہ دنیا بھر میں اس کی دھوم مچ گئی اور جیل میں قید کاٹتے ہوئے ہی اس قیدی کی زندگی بدل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس 31سالہ قیدی کا نام جیرون کومب ہے جو قتل اور اقدام قتل جیسے سنگین جرائم میں 70سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اب تک وہ 18سال قید کاٹ چکا ہے۔ اس نے اب ٹک ٹاک پر اپنا ایک ’ککنگ شو‘ ( Cooking Show)شروع کر دیا ہے جس پر وہ مختلف کھانے بنانے کے طریقے لوگوں کو سکھاتا ہے اور اس کی ٹک ٹاک پر مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 
 
رپورٹ کے مطابق جیرون نے جیل میں رہتے ہوئے ہی کھانا پکانا سیکھاہے۔ وہ اپنے اس شو میں ایک ٹوٹا ہوا ککر استعمال کرتا ہے جو اسے جیل کے پرانے کچن میں پڑے کاٹھ کباڑ سے ملا تھا۔ اب تک وہ مختلف اقسام کے کیک، ٹیکوز اور دیگر کھانے بنانے کے طریقوں پر مبنی ویڈیوز شیئر کر چکا ہے جو بہت وائرل بھی ہو رہی ہیں اور وہ اپنی اس مقبولیت سے رقم بھی کما رہا ہے۔ جیرون کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ ہم سے عبرت حاصل کریں اور سیکھیں کہ کس طرح ایک چھوٹی سی غلطی پوری زندگی نگل سکتی ہے۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer