ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری

دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) دنیا میں سب سے زیادہ امیر خاندانوں کی فہرست سامنے آگئی، دنیا بھر میں پھیلی مہلک وبا کورونا بھی ان کی آمدن میں اضافے کو متاثر نہ کرسکی بلکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی کسادبازاری میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبے ووہان نے نکلنے والی عالمی وباء نے دنیا کے 6 لاکھ سے زائدافراد کو ابدی نیند سلا دیا، خوف کی علامت بن کر سائے کی طرح منڈلانے والے کورونا وائرس نے دنیا کی بڑی بڑی سپرپاورز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جس کی وجہ سے ان ممالک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی،خود چینی معیشت کو بھی بڑا دھچکا لگا، معیشت کے حوالے سے تجزیے پیش کرنے والی معروف امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ نے دنیا کے 25 امیرترین خاندانوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

یہ  25 خاندان مختلف صنعتوں، میڈیا گروپس، زرعی کاروباری کمپنیوں سمیت تیل کی تجارت جیسے کاروبار سے وابستہ ہیں،امیر خاندان کی فہرست میں سب پہلے نمبر امریکا کا 'والٹن' خاندان ہے, جس کے پاس اس وقت  215 ارب ڈالر ہیں،دوسرے نمبر پر امریکا کی 'مارس' فیملی ہے،مارس فیملی کے اثاثوں کی مالیت 120 ارب امریکی ڈالرز ہے جو کہ پہلے نمبر پر موجود  والٹن خاندان سے کہیں کم ہے۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر امریکا کا صنعت کار خاندان 'کوچ' ہے جو کہ 109 ارب ڈالر کا مالک ہے، چوتھے نمبر پر سعودی عرب کا شاہی خاندان ہے جس کا ذریعہ آمدنی تیل ہے اور اس کے پاس 95 ارب امریکی ڈالرز کے اثاثے ہیں۔پانچویں نمبر پر بھارت کا امبانی خاندان ہے  جو کہ ریلائنس انڈسٹریز کے نام سے مختلف شعبوں میں کام کررہا ہے اور اس کی دولت 81.3 ارب امریکی ڈالرز ہے۔

سال 2020 کی جاری امیر ترین افراد کی لسٹ میں' لی' خاندان 25 ویں نمبر ہے جو کہ معروف الیکٹرانک کمپنی سام سنگ کا مالک ہے، خاندان کے پاس 29 ارب امریکی ڈالرز کے اثاثے ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق  دنیا میں صرف 25 خاندانوں کی دولت ایک کھرب چالیس ارب امریکی ڈالر یعنی 235 کھرب پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer