ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عتیقہ اوڈھو شراب کیس میں 9سال بعد بری

عتیقہ اوڈھو شراب کیس میں 9سال بعد بری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شراب کی بوتلیں برآمد ہونے کے مقدمے میں 9 سال بعد بری کر دیا گیا۔

جون 2011 ء میں کراچی جانے کے لیے بینظیر بھٹو ائیرپورٹ پر موجود اداکارہ کے سامان سے دو بوتل شراب برآمد ہوئی تھی۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے واقعے کا از خود نوٹس لیا تھا اور مقدمہ درج کیا گیا تھا۔9 سال بعد مقدمہ پر فیصلہ سناتے ہوئے راولپنڈی کے سول جج یاسر چودھری نے عتیقہ اوڈھو کو مقدمے سے بری کر دیا۔

 سول عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس میں باعزت بری کردیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فنکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیر سے سہی انصاف مل گیا۔

واضح رہے کے   عتیقہ اوڈھو پر الزام تھا کہ اسلام آباد سے کراچی جاتے ہوئے ان کے بیگ سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں۔

تاہم اس مقدمے پر دوبارہ کارروائی شروع ہوئی تھی اور 2017 میں اس حوالے سے سپریم کورٹ میں ایک درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی کہ کوئی بھی ٹرائل کورٹ ان کے خلاف شراب برآمدگی کیس کو میرٹ کی بنیاد پر نہیں دیکھ رہی۔

Shazia Bashir

Content Writer