ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے تبادلے کردئیے گئے

اساتذہ کے تبادلے کردئیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے تبادلوں پر شکایات کے ازالہ کے لئےڈی پی آئی سکینڈری کی سربراہی میں سیل قائم کردیا، تمام اضلاع کے اساتذہ بذریعہ ای میل، درخواست اورٹیلی فون سے بھی اپنی شکایت درج کراسکیں گے۔بیشتر سکولوں میں رولز کےخلاف اساتذہ کے تبادلے کردیئےگئے۔

تفصیلات کے مطابق   ریشنلائزیشن کے تحت اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کا معاملہ پر سیس نے بیشتر سکولوں میں رولز کےخلاف اساتذہ کے تبادلے کردیئے۔سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی شکایات کے ازالہ کے لئےسیل بنادیا۔ اساتذہ شکایت  کے لئےڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری رانا عبدالقیوم سے رابطہ کرسکیں گے۔

اساتذہ آن لائن اور مینول طریقہ سے ڈی پی آئی سکینڈری کو درخواست جمع کراسکیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈی پی آئی سکینڈری تبادلوں کے حوالے سے اساتذہ کی شکایات پر حتمی فیصلہ کریں گے۔تمام ڈسٹرکٹ کے اساتذہ ڈائریکٹر ایڈمن سکینڈری کےای میل ایڈریس پر الیکٹرانک میل بھیج سکیں گے۔شکایت کے لئےموبائل نمبر یا لینڈ لائن پر بھی رابطہ ممکن ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  محکمہ خزانہ نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اساتذہ سے ٹائم سکیل پروموشن واپس لینے کی ہدایت کر دی تھی ،سکول ایجوکیشن نےدسمبر 2019 میں گریڈ 16 سے اوپر ایک ہی سکیل میں دس سال سے تعینات سینکڑوں اساتذہ کو نوٹیفکیشن کے برخلاف اگلے گریڈ میں ترقیاں دی تھی۔اس سلسلے میں محکمہ فنانس حکام کا کہناتھا کہ نوٹیفکیشن کو سمجھے بغیر پروموشن غیر قانونی ہے،ٹائم سکیل پروموشن کے آرڈرز واپس لئے جائیں۔

سکول ایجوکیشن نے گریڈ 16 سے اوپر ایک ہی سکیل میں دس سال سے تعینات اساتذہ کو ترقیاں دی تھی۔ مزکورہ ترقیاں دسمبر 2019 میں دی گئی تھی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کی ٹائم سکیل پروموشن پانے والے اساتذہ اور آفیسرز کو ریکوری ڈال کر زائد رقم واپس لی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer