ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے 630 نئے کیسزرپورٹ، 10 اموات

کورونا کے 630 نئے کیسزرپورٹ، 10 اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں عالمی وبا کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 790 رہ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے 630 نئے کیسزرپورٹ مزید 10 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار588 تک جا پہنچی ہے۔

فعال کیسزکی تعداد 11 ہزار 790 ہے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 73 ہزار 579 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6219 ہو گئی، سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 381، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 95 ہزار 958، کے پی میں 35545، بلوچستان میں 12424 ، اسلام آباد میں 15453 ، آزاد جموں و کشمیر 2223 اور گلگت بلتستان میں 2604 افراد اس مرض سے متاثر ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 613 ٹیسٹ کیے گئے،  ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 89 ہزار 365 ٹیسٹ ہو چکے، ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے جن میں سے 141 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ ، 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔

لاہور میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 60 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ ایک مریض دم توڑ گیا۔ شہر میں وباء کے دوران اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 48513 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 844 اموات ہوچکی ہیں ۔ پنجاب بھر میں کورونا کے 158 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 2 اموات ہوئی ہیں ۔ صوبے میں اب تک کورونا کیسز کی مجموعی تعدد 95958 اور اموات 2188 ہوچکی ہیں ۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق کورونا کی تشخیص کیلئے اب تک 848508 ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور 90223 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer