ترجمان پنجاب حکومت بھی وزیراعظم کے ریڈار پر آگئے

22 Aug, 2019 | 06:18 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت کے 40 سے زائد ترجمان، کام کے نہ کاج کے، کون کتنا ایکٹو اور کون کتنا غیر فعال، وزیراعظم نے رپورٹ مانگ لی۔

پنجاب حکومت کے 40 سے زائد ترجمان عہدوں پر براجمان لیکن کارکردگی صفر ہے، تین ماہ میں ترجمانوں کی ایک بھی میٹنگ نہ ہوسکی۔ ترجمان پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر کوئی بھی رپورٹ عوام کے سامنے مناسب انداز میں نہ لاسکے، وزیراعظم نے ترجمانوں کے طرز عمل اور کام پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ سیل کی جانب سے ہی جاری کی جارہی ہیں۔ میڈیا پر 4 سے 6 ترجمان حکومت کی ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ترجمانوں کی کوئی میٹنگ بھی کال نہیں کی گئی۔

طے شدہ امور کے تحت ترجمانوں کی میٹنگ ہر ایک ماہ بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلائی جانی تھی، میٹنگ میں حکومت کے اہداف کو عوام کے سامنے لانا طے کرنا تھا۔

مزیدخبریں