(شاہین عتیق) وفاقی حکومت نے 7 بنکنگ کورٹس کو 10 کروڑ کے بنک کیسز سننے کا اختیار دے دیا، لاہور ہائیکورٹ سے مقدمات بنکنگ عدالتوں میں بھجوانے کا کام شروع ہوگیا۔
لاہورمیں مالیتی اداروں کی قرض کی رقم واپس نہ کرنے والے نادہندہ افراد سے ریکوری کے لیے 7 عدالتیں قائم کی گئی ہیں اور ان کو 10 کروڑ تک کے کیس سننے کا اختیار دیا گیا تھا ،اب وفاقی حکومت نے شیڈول تبدیل کردیا ہے، دس کروڑ روپے مالیت کے کیس بنکنگ عدالتیں سنے گی، جبکہ 10 کروڑ سے زائد مالیت کے کیس لاہور ہائی کورٹ میں دائر ہونگے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مقدمات کا تعین کرنے پر کیس لاہور ہائیکورٹ سے بنکنگ عدالتوں میں آنا شروع ہوگئے ہیں، اب تک 200 کیس آچکے ہیں، بنکنگ ججوں نے کیس واپس آنے پر کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔