ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"تہذیب کا مرکز، خوشحال لاہور" کے تھیم پر کام کرنے کا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے کا شہر کی نئی ماسٹر پلاننگ میں ثقافت اور تہذیب کی بحالی کے لئے "شہر لاہور تیری رونقیں دائم آباد، " تہذیب کا مرکز، خوشحال لاہور" کے تھیم پر کام کرنے کا فیصلہ،  10 رکنی سٹیرنگ کمیٹی تجویز کردی گئی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر کی ماسٹر پلاننگ میں چیف میٹرو پولیٹن پلانر ندیم اختر زیدی کی کنوینئر شپ میں 10 رکنی کمیٹی قائم کی ہے، کمیٹی میں سینئر آرکیٹیکٹ کامل ممتاز خان، ممبر آباد ایسوسی ایشن اکبر شیخ، یو ای ٹی کے شعبہ ریجنل پلاننگ کے پروفیسر ڈاکٹر شاکر محمود، پرنسپل ٹاؤن پلانر نیسپاک احمد مسعود، ماہر ماحولیات عمرانہ ٹوانہ، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اظہر علی، واٹر انجنیئرنگ سپیشلسٹ ریاض حسین، آرکیٹکٹ نادیہ ایچ قریشی ممبرز ہوں گے۔

کمیٹی ماسٹر پلاننگ کی تیاری کے دوران شہری ثقافت کی بحالی کے لئے ٹی او آرز مرتب کرے گی، کنسلٹنٹس کی تجاویز شہر کی تہذیب سے متصادم نہ ہونے کے حوالے سے بھی نظر رکھی جائےگی، وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی ہدایت پر شہر کی تہذیب کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، سٹیرنگ کمیٹی کی منظوری ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی سے لی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer