ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کی ریکروٹمنٹ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کی ریکروٹمنٹ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی پنجاب نے پنجاب پولیس کو مثالی پولیس بنانے کا بیڑا اٹھا لیا۔ ریکروٹمنٹ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ، تھانوں میں سرپرائز وزٹ جاری رکھنے کا اعلان جبکہ منشیات فروشی میں ملوث اہلکاروں کو نکال باہر کرنے کا عزم کر لیا۔

آئی جی پنجاب عارف نواز کا سٹی 42 سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریکروٹمنٹ پالیسی کو تبدیل کر رہے ہیں، اعلی افسران پر مشتمل کمیٹی پالیسی کی تبدیلی پر کام کر رہی ہیں۔  تھانوں میں سرپرائز وزٹ جاری رہیں گے۔

نئی ریکروٹمنٹ پالیسی کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے بتایا کہ امیدواروں کا ماہرنفسیات کے پینل سے ٹیسٹ کرایا جائیگا،  ماہرنفسیات سے ٹیسٹ کرانے کا مقصد امیدواروں کی اہلیت جانچنا ہے، جانچ کی جائے گی کہ امیدوار پریشر میں کام کرسکتا ہے یا نہیں۔انٹرویو اور تحریری ٹیسٹ کے نمبرز برابر ہوں گے۔

آئی جی پنجاب  نے پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو بھی خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منشیات فروشی میں ملوث اہلکار پولیس فورس کا حصہ نہیں رہیں گے.

آئی جی پنجاب نے  آر پی اوز، ڈی پی اوز کو بھی سختی سےاحکامات جاری کر دئیے اور تھانہ کلچر بہتربنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ  تھانہ کلچر میں بہترین سے عوام کو سہولیات میسر ہوں گی،  منشیات فروشوں کےسرکل کو ختم کرنے کیلئے خصوصی کام کر رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer