باکمال انتظامیہ کا ایک اور لاجواب کارنامہ

22 Aug, 2019 | 12:18 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) باکمال انتظامیہ  کا ایک اور لاجواب کارنامہ سامنے آگیا، پی آئی اے کے شعبہ برانڈ نے اپنی جعلی تشہری مہم شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے شعبہ برانڈ کی جانب سے جعلی تشہیری مہم پر لاکھوں روپے خرچ کر دئیے گئے، سوشل میڈیا پر دی جانی والی تصاویر ادارے کے لیے ذلت کا باعث بن گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے غیر ملکی ایئر لائن کے جہاز کی اندرونی تصاویر کو اپنی پراڈکٹ ظاہر کیا گیا، سوشل میڈیا پر پی آئی اے کے جاری کردہ اشتہار پر شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی ائیر لائن نے پی آئی اے انتظامیہ سے تصاویر لگانے پر شکوہ کیا ہے، جبکہ کاپی رائٹس کا بھی مسئلہ پیدا ہوگیا، پی آئی اے انتظامیہ نے جعلی تشہیری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے شعبہ برانڈ کے جی ایم سے وضاحت طلب کرلی۔

مزیدخبریں