لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مزدوروں کی دہائی سن لی

22 Aug, 2019 | 11:36 AM

Shazia Bashir

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں بھٹہ مزدوروں کی بازیابی کیس کی سماعت، عدالت نے سات  بھٹہ مزدور بازیاب کرا کر رہا کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس فارروق حیدر نے ارشد مسیح کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی بیلف ظفر اقبال نے بھٹہ مزدوروں کو عدالت میں پیش کیا، وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیچوکی ملیاں میں بھٹہ مالک حاجی گل فراز نے درخواست گزارکےعزیز و اقارب کوحبس بے جا میں رکھا ہوا ہے۔

سرکاری ریٹ کے مطابق اینٹیں بنانے کی اجرت نہیں دی جاتی اورجبری مشقت لی جا رہی ہے، درخواست گزار وکیل نےاستدعا کی کہ عدالت مزدوروں کو بھٹہ مالک کی حراست سے بازیاب کرا کر رہا کرنے کا حکم دے۔

بھٹہ مالک کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مزدوروں نے بھٹہ پر کام کرنے کے لیے ایڈوانس رقم لے رکھی ہے، مزدور معاہدے کے مطابق کام کر کے اجرت لے رہے ہیں، جبری مشقت لینے کا الزام درست نہیں۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد بازیاب ہونے والے مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں