بڑی گاڑیاں رکھنے والے نان فائلرز کیلئے شکنجہ تیار

22 Aug, 2019 | 10:24 AM

Sughra Afzal

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بغیر بجلی اور سوئی گیس کے انڈسٹریل و کمرشل کنکشنز لگوانے اور بڑی گاڑیاں رکھنے والے نان فائلرز کیلئے شکنجہ تیار کرلیا۔

آرٹی او ٹو نے بجلی اور سوئی گیس کے کمرشل و انڈسٹریل کنکشن رکھنے والے 2 ہزار ایک سو غیر رجسٹرڈ صارفین کو نوٹسز جاری کر دئیے، ایف بی آر نے 2400 سی سی گاڑیاں رکھنے والے 4 ہزار 66 نان فائلر لاہوریوں کا ریکارڈ حاصل کر کے انہیں بھی نوٹسز بھجوا دیئے ہیں۔

 چیف کمشنر آر ٹی او ٹو نے محصولات کا ہدف پورا کرنے کیلئے تمام افسروں کو ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں