عید الاضحیٰ مسلمانوں میں قربانی کا جذبہ پیدا کرتی ہے: شہباز شریف

22 Aug, 2018 | 03:28 PM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے حج کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں اور امت مسلمہ کو عید کی مبارک دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید کی خوشیوں میں غریبوں اور دیگر ہم وطنوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے کیونکہ عید الاضحیٰ مسلمانوں میں قربانی کا جذبہ پیدا کرتی ہے جو دین اسلام کی میراث ہے.

 میاں شہباز شریف نے کہا کہ قربانی کا جذبہ ہمیں انسانیت کے قریب لے کر جاتا ہے. پاکستان کی تاریخ قربانیوں کی لازوال داستانوں سے بھری پڑی ہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف بھی پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے قربانی دے رہے ہیں. ان کی اس قربانی کو پاکستان کی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جیل میں گزرتا ہوا ان کا ہر دن قوم کے بہتر مستقبل کی جدوجہد کے لئے عظیم قربانی ہے۔

مزیدخبریں