ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان میں سلطانز نے لہوری پردیسیوں کو بھاری  بوجھ تلے دبا لیا،  12  اوورز میں 118 رنز بن پائے

 ملتان میں سلطانز نے لہوری پردیسیوں کو بھاری  بوجھ تلے دبا لیا،  12  اوورز میں 118 رنز بن پائے
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملتان میں سلطانز کے ساتھ میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے۔  11 اوورز میں پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد قلندرز  13.6 فی اوور کے بھاری ریکوائرڈ رن ریٹ کے نیچے دب گئے۔

ملتان میں سلطانز کے  228 رنز کے جواب میں قلندرز نے  10 اوورز میں 95 رنز بنائے لیکن جوش لٹل کے  11ویں اوور میں قلندر بلنگز نے ایک چھکا اور دو چوکے مار دیئے، دو سنگلز بھی بنیں جس کے بعد  لاہور قلندرز کا سکور 11 اوورز میں 4 وکٹیں گرنے کے بعد  111 رنز ہو گیا۔ بارھویں اوور میں اسامہ میر نے راشد حسین کو آؤٹ کر کے لاہور قلندرز کی مشکل  دوچند کر دی۔

بارہ اوورز کے اختتام پر لاہور قلندر کا سکور 118 ہو گیا۔

لاہور قلندرز کے اوپنر  محمد نعیم 11 رنز اور فخر زمان  32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

عبداللہ شفیق  18  ڈیرل مشیل 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  راشد صرف دو رنز بنا پائے۔

سیم بلنگز نے  26 رنز  14 گیندوں سے بنائے، اب ان کے ساتھ سکندر رضا 3 رنز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ 

انگلش کرکٹر سیم بلنگز پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں لاہور قلندرز کے لیے تیز ترین نصف سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔

اس سے پہلے  14 اپریل کو سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 19 گیندوں پر ففٹی اسکور کی تھی جو پی ایس ایل میں قلندرز  کی تیز ترین ففٹی تھی۔

اس سے قبل عمر اکمل نے 2016 میں قلندرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 22 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا مشترکہ ریکارڈ آصف علی اور ریلی روسو کے پاس ہے۔ دونوں بلے بازوں نے 17 گیندوں پر ففٹیز سکور کیں۔