ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

درباروں میں جوتوں کی حفاظت کے زائد پیسے لینے کا انکشاف؛ وزیر اوقاف نے ایکشن لے لیا

درباروں میں جوتوں کی حفاظت کے زائد پیسے لینے کا انکشاف؛ وزیر اوقاف نے ایکشن لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا درباروں پرزائرین سے جوتوں کی حفاظت کیلئے 120روپے وصولی کا انکشاف ہوا
ایوان میں اپوزیشن رکن وقاص محمود نے زائرین سے زائد وصولی بارے انکشاف کیا،وقاص محمود مان  نے کہا داتا دربار پر گیا تو مجھ سے 120روپے وصول کئے گئے، گاڑیوں کی پارکنگ کے 150روپے تک وصول کئے جاتے ہیں،
وزیر اوقاف چوہدری شافع حسین کازائد پیسے وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا درباروں پر زائد پیسے وصول کرنے والے مافیاکو ختم کریں گے،درباروں پرزائد پیسوں کی وصولی پر مقدمات بھی درج کروائے ہیں،معاملہ ایسے ہی چلتا رہا تو ایسی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیں گے،دربار سے محکمہ اوقاف فی جوڑا جوتی دس روپے لینے کا مجاز ہے، جوتی مافیا کو ختم کرکے ہی دم لوں گا،

اپوزیشن رکن اسماعیل سیلہ  نے  اپنے حلقہ میں دربار پر قبضہ کرنے کاانکشاف  کیا مجھے حلقہ میں سائیں اللہ رکھا دربار کے قریب محکمہ اوقاف کو پیسے دینے کے باوجود جگہ کا قبضہ نہیں دیا گیا، رقم کی ادائیگی کے باوجود دسمبر کے بعد الاٹ جگہ پر قبضہ لیا،ہر اضلاع میں ایم پی اے کے حلقہ میں جو بھی دربار ہوگا اس کی کمیٹیوں میں تمام ایم پی اوز کو ممبر بنایاجائے، سپیکر ملک محمد احمد خان  نے  چوہدری شافع حسین کو ہدایت کردی