ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10؛ ملتان سلطانز کا لاہور قلندر کو 229 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 10؛ ملتان سلطانز کا لاہور قلندر کو 229 رنز کا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل 10؛ ملتان سلطانز  نے  لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف دے دیا

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا ہے۔ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز  نے پہلےکھیلتے ہوئے  5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے  یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز بنائے۔ انہوں نے 6 چھکے اور 6 چوکے بھی لگائے۔

ان کے علاوہ افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ عثمان خان نے 39 اور محمد رضوان نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے 2، شاہین آفریدی، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے 1۔1 وکٹ لی۔پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کے 3 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں جب کہ ملتان سلطانز نے 3 میچز کھیلے ہیں اور  تینوں میں اسے شکست ہوئی ہے