ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سے رومن کیتھولک چرچ کے  کارڈینل جوزف کاؤٹس پوپ فرانسس کے جنازہ میں شریک ہوں گے

 City42, Pope Francis, Cardinal from Pakistan
کیپشن: کارڈینل جوزف کاؤٹس پوپ فرانسس کے جنازہ مین پاکستانی رومن کیتھولک چرچ کی نمائندگی کرین گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پوپ فرانسس کا جنازہ ہفتے کے روز ویٹی کن میں ہو گا۔ پاکستان سے رومن کیتھولک چرچ کے  کارڈینل جوزف کاؤٹس پوپ فرانسس کے جنازہ میں دوسرے سینئیر ارکان کے ساتھ شریک ہوں گے۔

نئے پوپ کے انتخاب کے دتور کے مطابق رومن کیتھولک چرچ کے تمام کارڈینئیل مل کر اتفاق رائے سے نئے پوپ کا انتخاب کرتے ہیں۔ اس سرگرمی میں بھی کارڈینئیل جوزف کاؤٹس شریک رہیں گے۔

رومن کیتھولک چرچ کے کارڈینل جوزف کاؤٹس کا تعلق کراچی سے ہے۔ وہ کارڈینئیل بنائے جانے  سےپہلے کراچی کے  بشپ تھے۔

 دنیا بھر سے 135 کارڈینل ویٹیکن سٹی میں  جمع ہو رہے ہیں جہاں ہفتے کے روز  کل پیر کی صبح جہانِ فانی سے رخصت ہو جانے والے  پوپ فرانسس کا جنازہ ہو گا۔

کارڈینل جوزف نے بتایا  کہ پوپ فرانس کی تدفین کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔

نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ویٹیکن میں کارڈینلز کے  اجتماع کو کونکلیو کہا جاتا ہے۔

یہ انتخاب سسٹین چیپل میں ہوتا ہے جہاں ہر کارڈینل انتخاب کے عمل کو خفیہ رکھنے کا حلف اٹھاتا ہے۔

پوپ کے حتمی انتخاب کے لیے درکار اتفاق رائےحاصل ہونے تک ووٹنگ جاری رہتی ہے، ہر ووٹ کے بعد بیلٹ پیپرز کو خاص کیمیکلز کے ساتھ جلادیا جاتا جس سے سیاہ یا سفید دھواں نکلتا ہے جو سینٹ پیٹرز سکوائر سے دیکھا جاسکتا ہے۔

چمنی سے نکلنے والا کالا دھواں اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ پوپ کا انتخاب نہیں ہوسکا جبکہ سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کا اشارہ ہوتا ہے۔