اسرار خان : چوری کی موٹر سائیکل استعمال کرنے پر 2پولیس اہلکار آپس میں گتھم گتھا ہو گئے
اے وی ایل ایس ماڈل ٹاؤن میں تعینات کانسٹیبل عرفان نے مشکوک موٹر سائیکل روکی،سیاہ رنگ کی موٹر سائیکل ہنڈا 125 اے ایم کے 4339 ٹمپرڈ نکلی ، پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل تھانہ فیروز والا کے کانسٹیبل واصف کے زیر استعمال ہے، موٹر سائیکل کا آن لائن ریکارڈ چیک کیا گیا تو چوری شدہ نکلی، کانسٹیبل واصف پیٹی بھائی عرفان سے گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کرتا رہا،واصف موٹر سائیکل سمیت فرار ہونے لگا تو عرفان نے ہوائی فائر کئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا،
دونوں اہلکاروں کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ قلعہ گجر سنگھ منتقل کر دیا گیا،
چوری کی موٹرسائیکل پر لڑنے والے 2 پولیس اہلکار گرفتار
22 Apr, 2025 | 08:29 PM