ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پوپ فرانسس نے ابدی نیند سونے سے پہلے کس سے کیا کلام کیا، ویٹی کن سےتفصیل ریلیز ہو گئی

Pope Francis,
کیپشن:  File Photo پوپ فرانسس ایسٹر کے دعائیہ اجتماع میں شریک ہونے کے لئے  سینٹ پیٹر کے باسیلیکا کی مرکزی بالکونی پر گئے تو انہیں دو معاونوں نے سنبھالا ہوا تھا لیکن وہ روحانی توانائی سے معمور دکھائی دے رہے تھے۔  پوپ نے اپنی اس آخری پبلک اپئیرنس کے دوران بچوں اور دوسرے حاضرین کو  اور دنیا بھر کے انسانوں کو برکت دی اور ہاتھ ہلا کر  ہیپی ایسٹر کہتے ہوئے وِش کیا۔  اس اجتماع کے بعد پیر کی صبح سٹروک کے بعد وہ کوما میں چلے گئے اور اسی حالت میں جہانِ فانی سے انتقال کر گئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اٹلی میں رومن کیتھولک چرچ کے مرکز ویٹی کن نے پوپ فرانسس کے "خداوند میں ابدی نیند سونے" سے پہلے  آخری لمحات کے متعلق آفیشل معلومات پبلک کر دی ہیں۔ 

پوپ فرانسس ایسٹر کے دوسرے دن  پیر کی صبح انتقال کرگئے تھے۔ انہوں نے علیل ہونے کے باوجود ایسٹر کے روز  سینٹ پیترز سکوائر پر عیدِ قیامت المسیح کے روایتی دعائیہ اجتماع میں سرمن دیا تھا۔

ویٹی کن نیوز کے ذریعہ سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق 88 سال کے ضعیف پوپ پانچ ہفتے  سے ہاسپٹلائز تھے انہیں چند روز پہلے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا اور وہ   ویٹیکن مین اپنی سرکاری رہائش گاہ پر  واپس آ گئے تھے۔

 پوپ فرانسس نے اپنے آخری لمحات میں  اپنے ذاتی نرس کا شکریہ ادا کیا جس نے انہیں ایسٹر کے موقع پر سینٹ پیٹرز سکوائر میں عوام سے خطاب کے لیے ان کا حوصلہ بڑھایا  تھا۔

 پوپ نے اپنے نرس سے پوچھا تھا کہ ’کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں یہ کر سکوں گا؟‘ جس پر پوپ کے نرس نے انہیں حوصلہ دیا۔

ویٹی کن نیوز کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے مرد نرس ماسیمیلیانو اسٹرپیٹی سے کہا کہ ’شکریہ کہ آپ مجھے دوبارہ سینٹ پیٹرز سکوائر لے گئے‘۔ ویٹیکن کے مطابق ان کے آخری الفاظ میں شکریے کے یہ الفاظ بھی شامل تھے۔ اس کے بعد انہوں نے بہت کم گفتگو کی۔ اس گفتگو کا صرف وہی حصہ پبلک کے سامنے لایا گیا جو پبلک اہمیت کا حامل تھا۔

ایسٹر کی صبح پوپ فرانسس اپنے معمول کے مطابق اپنی رہائش گاہ کے باہر جمع ایمانداروں کے اجتماع میں آئے، انہوں نے ہاتھ ہلا کر سب کو وِش کیا اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر سینٹ پیٹرز سکوائر میں موجود ہزاروں عقیدت مندوں کے اجتماع مین تشریف لے گئے۔

 تقریباً 15 منٹ تک بچوں کو  اور دعائیہ اجتماع میں موجود اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے  کیوتھولک مسیحیوں کو برکت دیتے رہے، بعد ازاں وہ اپنی رہائش گاہ ’کاسا سانتا مرتا‘ واپس گئے، آرام کیا اور  رات کا کھانا کھایا۔

 پیر کی صبح  5 بج کر 30 منٹ پر پوپ کی طبیعت بگڑنے کے ابتدائی آثار ظاہر ہوئے، ایک گھنٹے بعد انہوں نے بستر سے اپنے نرس ماسیمیلیانو سٹرپیٹی کو ہاتھ ہلا کر ’الوداعی اشارہ‘ کیا اور پھر کوما میں چلے گئے، صبح 7 بج کر 35 منٹ پر پوپ فرانسس کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

پوپ فرانسس نے ماضی میں ایک مرتبہ اپنے نرس سٹرپیٹی کو   زندگی بچانے والا قرار دیا تھا جب انہوں نے پوپ کو آنتوں کی سوزش کے لیے علاج کے لیے آپریشن پر آمادہ کیا تھا۔