سٹی42: 2025 کا آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن ہوگا, یہ چوتھا ویمنز ورلڈ کپ ہے جو انڈیا میں ہو گا لیکن یہ پہلا ورلڈ کپ ہے جس کے میچ انڈیا کے ساتھ کسی اور ملک میں بھی ہوں گے، ھتیٰ کہ سیمی فائنل اور فائنل تک انڈیا سے باہر کسی دوسرے ملک میں ہونے کا امکان ہو گا کیونکہ اس ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت کو اپنی چیمپئینز ٹرافی کے دوران پاکستان نہ آنے کی سزا بھگتنا ہے۔
ویمنز ورلڈ کپ کی ہسٹری کے مطابق 1978، 1997 اور 2013 کے ایڈیشن کے بعد یہ ان کا چوتھا ٹورنامنٹ ہے جو انڈیا میں منعقد ہونا طے ہے۔ لیکن یہ پہلی بار ہوگا جب ٹورنامنٹ کے میچ انڈیا کے ساتھ کسی دوسری ملک میں بھی کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آسٹریلیا دفاعی چیمپئن ہے، جس نے 2022 میں اپنا ساتواں ٹائٹل جیتا تھا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ آئی سی سی ورلڈکپ کھیلےگی۔ لیکن اس مرتبہ پاکستانی ویمنز ٹیم ورلڈ کپ اس طرح کھیلے گی کہ میزبان انڈیا کو عین اسی طرح دوہرے انتظامات کرنا پڑین گے جس طرح س نے چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان کو دوہرے انتظامات کرنے پر مجبور کیا تھا۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیموں نکو ہرا کر ورلد کپ میں اپنی جگہ بنائی۔
سنگل لیگ کی بنیاد پر کوایفائر ٹورنامنٹ 9 سے 19 اپریل 2025 تک لاہور میں ہوا۔
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے 3,3 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔
بہتر "رن ریٹ" کی بنیاد پر بنگلہ دیش کی ٹیم نے دوسری مرتبہ ورلڈکپ کھیلنےکا اعزاز حاصل کرلیا۔
دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، جنوبی افرییقہ نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، پاکستان اور میزبان بھارت کی ٹیمیں 29 ستمبر سے 26 اکتوبر 2025 تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں کھیلں گی۔
آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈکپ کا پہلا ایڈیشن 1975 میں انگلینڈ میں ہوا تھا۔ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے چھٹی بار آئی سی سی خواتین ورلڈکپ کھیلنے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ لیکن یہ پہلی بار ہو گا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں غیر معمولی توجہ ملے گی کیونکہ پاکستان ویمنز کے لئے ورلڈ کپ کے تمام میچوں کے لئے انڈیا سے باہر انتظام کیا جائے گا۔ تمام تیمیں باری باری پاکستان ویمنز کے ساتھ کھیلنے کے لئے انڈیا سے باہر تشریف لے جائیں گی۔ اگر پاکستان ویمنز سیمی فائنل میں پہنچیں تو سیمی فائنل انڈیا سے باہر ہو گا، اگر وہ سیم یفائنل جیت گئین تو انڈیا کی میزبانی میں ویمن کرکٹ کا یہ میگا ایونٹ انڈیا سے باہر ہو گا۔
پاکستان کی ویمنز ٹیم نے 1997 میں بھارت میں ہوئے ورلڈکپ میں شرکت کی تھی اور گیارہ ٹیموں میں آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔
2009 میں آسڑیلیا ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم پانچویں نمبر پر رہی۔ 2013 ,2017 اور 2022 آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں آٹھویں اور آخری نمبر پر رہی ۔ لیکن اس مرتبہ پاکستان ویمنز کے تیور بدلے ہوئے ہیں جس کا انہوں نےکوالیفائر مین سامنے آنے والی ہر ٹیم کو شکست دے کر خوب اظہار کیا۔