ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو مرتبہ پیدا ہونے والا بچہ ؛ سالگرہ کب ہوا کرے گی

دو مرتبہ پیدا ہونے والا بچہ ؛ سالگرہ کب ہوا کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : برطانیہ میں ایک بچے کے دو بار پیدا ہونے کے بعد یہ سوال پیدا ہو گیا کہ بچے  کی سالگرہ کس پیدائش کے روز ہوا کرے گی۔

 برطانیہ میں 20 ہفتوں کی حاملہ آکسفورڈ سے تعلق رکھنے والی ٹیچر لوسی آئزک نے اووری کے کینسر کو دور کرنے کے لیے 5 گھنٹے کا آپریشن کروایا جس کے دوران سرجنوں نے عارضی طور پر ان کی اووری کو باہر نکال دیا تھا جس میں ان کا بیٹا تھا۔کینسر ریموو کرنے کے بعد سرجنز نے بچے کو رحمِ مادر میں واپس رکھ دیا گیا اور 9 مہینے مکمل ہونے کے بعد صحیح طریقے سے اسکی دوسری مرتبہ پیدائش ہوئی۔

لوسی اور ریفرٹی سرجن سلیمانی ماجد کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سرجری کے ہفتوں بعد جان ریڈکلف اسپتال گئے۔ انہوں نے اس تجربے کو نایاب اور جذباتی قرار دیا۔

جب 32 سالہ لوسی 12 ہفتوں کی حاملہ تھیں تو  انہیں اووری کے  کینسر کی تشخیص ہوئی۔ جان ریڈکلف اسپتال کے ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ پیدائش کے بعد تک علاج میں تاخیر کرنے سے کینسر پھیل سکتا ہے جس سے خاتون کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔حمل کے تقریباً 5 ماہ کے عرصے کی وجہ سے معیاری ہول سرجری ممکن نہیں تھی جس سے ڈاکٹروں کو متبادل اختیارات تلاش کرنے پڑے۔اس کے بعد ڈاکٹر سلیمانی ماجد کی قیادت میں ایک ٹیم نے سرجری کے دوران غیر پیدائشی بچے کو رحم میں رکھتے ہوئے کینسر کے خلیات کو ہٹانے کے لیے ایک نادر اور پیچیدہ طریقہ کار تجویز کیا۔ یہ ہائی رسک آپریشن عالمی سطح پر صرف چند بار انجام دیا گیا ہے جس میں عارضی طور پر خاتون کے رحم کو ہٹایا گیا۔

خطرات کے باوجود خاتون اور ان کے شوہر ایڈم نے میڈیکل ٹیم پر بھروسہ کیا اور آپریشن کامیاب رہا ۔