ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹر حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل سامنے آگیا ،عروج ممتاز نے حسن علی کے لمبے بالوں کی پونی بنا دی
سوشل میڈیا پر کرکٹ کی دنیا کی 2 نامور شخصیات کی دلچسپ تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔وائرل تصویروں میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، چیف سلیکٹر، پلیئر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز اور حسن علی کو موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تصاویر کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں ہونے والے میچ کے اختتام کے بعد عروج ممتاز گراؤنڈ میں کھڑے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کے حسین لمبے بالوں کی پونی بنا رہی ہیں۔عروج ممتاز خوب دل جمعی کے ساتھ حسن کے بالوں کو سمیٹتی نظر آئیں جبکہ فاسٹ بولر بھی بالکل شریف بچوں کی طرح ان کے آگے سر جھکائے کھڑے رہے۔
عروج ممتاز نے اپنی صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حسن علی کے بالوں کو نیا اسٹائل دیا ہے جو کہ حسن کو بھی پسند آیا ہے۔ان تصویروں کو کرکٹ کے شائقین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔