ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس کا پیشسہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ، 95 فیصد بھکاریوں کو ہٹا دیا

ٹریفک پولیس کا پیشسہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ، 95 فیصد بھکاریوں کو ہٹا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  ٹریفک پولیس لاھور  نے  پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ، شہر بھر سے 95 فیصد کے قریب بھکاریوں کو ہٹا دیا گیا

سی ٹی او لاھور کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاری شہریوں کو ہراساں کرتے ہیں شہر سے انکو مکمل ہٹائیں گے۔ شہر بھر سے 95 فیصد کے قریب بھکاریوں کو ہٹایا جا چکا ھے، ٹریفک سگنلز پر اب بھکاری نظر نہیں آئیں گے۔ ٹریفک پولیس لاھور کی سپیشل ٹیم روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھے ھوئے ھے ، پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائی جارہی ہیں،  74 سے زیادہ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو کے حوالے کیا جا چکا ھے، بھیک مانگنے والی خواتین کو ہماری سپیشل ٹیمز ایدھی ھومز میں بھجوا رہی ھیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھی بھکاریوں کو ٹریس کیا جا رہا ھے۔ شہری جہاں بھکاری دیکھیں ٹریفک پولیس لاھور کو آگاہ کریں ہم وہیں آپریشن کریں گے۔ بھکاریوں سے متعلق اطلاع دینے کیلئے شہری 15 ہیلپ لائن پر کال کر کے مطلع کر سکتے ہیں ہم اپنی سپیشل ٹیم فوری روانہ کریں گے۔