لاہور میں جرائم کی شرح میں تشویشناک اضافہ،  رواں سال 353 سنگین وارداتیں رپورٹ

22 Apr, 2025 | 04:18 PM

سٹی42:  شہر لاہور  میں قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 100 دنوں کے دوران مختلف نوعیت کی 353 سنگین وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں رواں سال مختلف وجوہات کی بنیاد پر 112 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ اقدام قتل کی 236 وارداتیں پولیس کے پاس رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کے 2 اور اغواء برائے تاوان کی 3 وارداتیں بھی سامنے آئیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگز میں شامل پولیس اہلکار ان جرائم کی روک تھام اور تحقیقات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اب تک 60 فیصد سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار نہیں کیے جا سکے۔

 

مزیدخبریں