نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم

22 Apr, 2025 | 03:16 PM

راودلشاد:پنجاب اسمبلی میں حکومت کو سبکی کا سامنا حکومتی ارکان کی اجلاس میں عدم دلچسپی کے باعث حکومت اہم قانون سازی کرنے سے قاصر رہی، حکومتی ارکان کی عدم دلچسپی کے باعث نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل منظور نا کرایاجاسکا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز نے بل منظور نہ ہونے پر سخت نوٹس لے لیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ارکان اسمبلی کی ایوان میں مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر اظہار ناراضگی، وزیر اعلی کی جانب سےبل کی منظوری کےلئے ممبران کو آج ہر صورت پنجاب اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔
مسلم لیگ ن کے تمام ممبران اسمبلی کو آج کے اجلاس میں شرکت ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی، نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 2025ء کا بل اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کےبعد منظور نہیں ہوسکا۔
حکومتی ارکان اسمبلی کو سی ایم سیکرٹریٹ سے واٹس ایپ میسجز اور فون پر اجلاس میں شرکت کی باقاعدہ ہدایت کی گئی۔

مزیدخبریں