ملک اشرف : گوجرپورہ کے علاقہ میں بھتہ نہ دینے پر کارخانہ کے مالک کو قتل کرنے کا معاملہ , لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ کے مرکزی ملزم وسیم عرف وکی کی ضمانت منظور کرلی.
جسٹس شہرام سرور چودھری نے ملزم وسیم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی مجرم کی جانب سے فیصل باجوہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ گجرپورہ پولیس نے کارخانہ کے مالک فیاض احمد کے قتل کا مقدمہ درج کیا ،مدعی نے بھتہ نہ دینے پر ملزمان پر قتل کا الزام لگایا ہے، مدعی، پولیس اور پراسکیوشن ملزمان کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، مدعی نے قتل کا الزام پہلے دوسرے ملزم، پھر تیسرے ملزم پر لگایا، ملزم کے وکیل نے مزید کہا کہ ریکارڈ کے مطابق مدعی وقوعہ کی بابت متعدد بیانات تبدیل کر چکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق گواہوں کے بیانات متضاد ہوں تو ملزم ضمانت کا حقدار ہوتا ہے،پراسکیوشن کی طرف سے ملزم وسیم عرف وکی کی درخواست ضمانت کی مخالفت میں دلائل دئیے گئے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ،،عدالت نے تفصیلی دلائل سننے، ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم وسیم کی ضمانت منظور کر لی اور ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا.