علی امین گنڈا پور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری

22 Apr, 2025 | 02:45 PM

جمال الدین جمالی : انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کا معاملہ،وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کےوارنٹ گرفتار ی جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کےطابق خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ، پولیس کی درخواست پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، علی امین گنڈا پور سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر ٫ سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 پولیس کا اپنےموقف میں کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس نے کئی بار شامل تفتیش ہونے کیلیئے طلب کر لیا، علی امین گنڈا ہوا پیش نہیں۔
ملزمان کی پولیس کو گرفتاری مطلوب ہے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، ملزمان پانچ اکتوبر احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔

تھانہ لاری اڈہ اور تھانہ مستی گیٹ میں مقدمات درج ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماوں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں