کلیم اختر : پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہونے لگا, بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کی غرض سے مزید 73 نئی کمپنیوں پاکستان میں رجسٹرڈ ہوگئیں۔
ایس ای سی پی میں صرف ایک ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2 ہزار 757 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئی، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں ملک رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2 لاکھ 49 ہزار 365 ہو گئی۔
نئی رجسٹرڈ ہونے والی 99.9 فیصد کمپنیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی مدد سے رجسٹرڈ ہوئی، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی ریگولیٹری ماحول کی بنا پر 54 فیصد کمپنیاں بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر رجسٹرڈ ہوئی۔
اسکے علاوہ 40 فیصد سنگل ممبر اور 6 فیصد پبلک ان لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش تنظیمیں، تجارتی ادارے کے طور پر رجسٹرڈ ہوئے، تجارتی شعبے میں 350، خدمات کے شعبے میں 313، ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ و تعمیرات میں 256 رجسٹرڈ، سیاحت و نقل و حمل میں 161، خوراک و مشروبات میں 147، تعلیم میں 127 رجسٹرڈ ہوئی۔
انجینئرنگ، ایندھن و توانائی اور کیمیکلز شعبے سمیت دیگر میں بھی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی، غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے 73 نئی کمپنیوں میں بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری آئی۔
آسٹریلیا، چین، ہانگ کانگ، کرغزستان، لیٹویا، لبنان سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی گئی، اسکے علاوہ ملائیشیا، ناروے، سنگاپور، سپین، ویتنام اور یمن جیسے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی سرمایہ کاری کی۔
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ
22 Apr, 2025 | 02:39 PM