ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہور کے سفاری پارک  میں زیبرا  کے  بچے کی پیدائش  

اہور کے سفاری پارک  میں زیبرا  کے  بچے کی پیدائش  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور سفاری پارک میں زیبرا کی افزائش نسل کا عمل جاری ہے، جہاں ایک زیبرا نے حال ہی میں ننھے مہمان کو جنم دیا ہے جس کے بعد پارک میں زیبرا کی مجموعی تعداد 10 سے بڑھ کر 11 ہو گئی ہے۔

پارک انتظامیہ کے مطابق اس وقت زیبرا خاندان میں 7 نر، 2 مادہ اور 2 بچے شامل ہیں۔ حالیہ پیدا ہونے والا بچہ مکمل طور پر تندرست ہے اور اس کی نگہداشت کا عمل جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیبرا افریقہ کا جنگلی جانور ہے جو عمومی طور پر غصیلے مزاج کا حامل ہوتا ہے۔ وائلڈ میں زیبرا کی اوسط عمر تقریباً 20 سال جبکہ چڑیا گھروں یا سفاری پارک میں اس کی عمر 40 سال تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

سفاری پارک آنے والے شہری زیبرا کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں خاص طور پر بچے زیبرا کے دیدار سے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔