ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی "گلیکسی اسپیس" کے وفد نے چیئرمین زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اس شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے چین کو پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر قرار دیا۔
گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان میں اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں و مقامی اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی۔
وفد کے ارکان نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور سپارکو حکام کے ساتھ ملاقاتیں نہایت مفید رہیں اور پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔