ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کیخلاف درخواست نمٹا دی ,عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماء عبدالحسیب سے کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے پر درخواست نمٹا دی.
جسٹس شاہد کریم نے عبدالحسیب ٹیپو کی درخواست پر سماعت کی , ایف آئی اے کا افسر وفاقی حکومت کے وکیل کے ہمراہ پیش ہوا ،اور عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا نام پی این آئی ایل سمیت تمام لسٹوں سے نکال دیا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کے خلاف دو مقدمات تھے ،دونوں مقدمات میں درخواست گزار ضمانت پر ہیں درخواست گزار عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتا ہے،حکومت نے بغیر کسی وجہ کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی این آئی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا جائے.