سٹی42:انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایڈہاک کمیٹی کےکنوینیر نے راجستھان رائلز پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا ہے، کنوینیرایڈہاک کمیٹی راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن جے دیپ نے لکھنؤ کے خلاف میچ کوفکس قراردیا۔
جے دیپ نے کہا کہ بچوں کو بھی معلوم ہے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف راجستھان رائلز کا میچ فکس تھا،ہوم گراؤنڈ پر چند رنز درکار ہوں تو آپ کیسے ہار سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایڈ ہاک کمیٹی ریاستی حکومت نے بنائی ہے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے راجستھان رائلز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔