ویب ڈیسک: پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہے، گزشتہ روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا دلچسپ میچ ہوا جو کراچی کنگز نے جیت لیا، میچ کی ٹاس کے دوران ایسا واقعہ دیکھنے کو ملا جس پر سوشل میڈیا صارفین کڑی تنقید کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بچہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سے ہاتھ ملانے آتا ہے لیکن وہ ہاتھ ملانے سے انکار کر دیتے ہیں، یہ واقعہ میچ کی ٹاس کے وقت پیش آیا بعدازاں اسی بچے نے بابراعظم سے بھی ہاتھ ملایا اور بابر نے اس کو مسکراتے ہوئے ’رسپانس‘ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
آسٹریلوی اسٹار کے ہاتھ ملانے سے انکار کی ویڈیو بچے نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ان سے سلام کر رہا ہوں اور یہ اپنے اسٹائل دکھا رہے ہیں‘۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ زینب علی لکھتی ہیں کہ اس تاریخی بےعزتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔
علی حسن لکھتے ہیں کہ میں سب والدین کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اس طرح ذلیل مت کرائیں جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر بہت متکبر انسان ہیں۔