لاہور میں تمام عدالتوں کو یکجا کرکے جوڈیشل ٹاور کے قیام کے حوالے سے بڑی پیشرفت

22 Apr, 2025 | 12:35 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور میں تمام عدالتوں کو یکجا کرکے جوڈیشل ٹاور کے قیام کے حوالے سے بڑی پیشرفت ،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان سمیت دیگر سنیئر افسران کی چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات کی اور جوڈیشل ٹاور کے قیام کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا.

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور دیگر افسران نے چیف جسٹس لاونج میں چیف جسٹس مس عالیہ نیلم سے ملاقات کی ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں جوڈیشل ٹاور کیلئے اراضی ، بلڈنگ سٹریکچر سمیت دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا،چیف سیکرٹری نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو جوڈیشل ٹاور کے قیام کے متعلق ابتدائی اقدامات بارے بریفنگ دی ،سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید ، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر افسران نے بھی جوڈیشل ٹاور کے قیام کیلئے ابتدائی اقدامات بارے بریفنگ دی ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں عدالتوں سے متعلق دیگرانتظامی امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات کرنیوالوں میں سیکرٹری قانون آصف بلال لودھی ،سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف ، ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر افسران شامل تھے۔
 

مزیدخبریں