ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

بنوں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دھڑئے پل پر واقع پولیس چوکی  پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب 19 دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ دہشتگردوں کا مقصد پولیس چوکی کے کیمروں کو تباہ کر کے حملہ کرنا تھا۔ تین دہشتگردوں کو براہ راست چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا جبکہ دیگر دہشتگرد اطراف سے فائرنگ کرتے رہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد 8 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے تاہم پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا، جس کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس چوکی پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔