ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ عفت عمر کو مسلم لیگ ن کی حکومت میں بڑا عہدہ مل گیا

اداکارہ عفت عمر کو مسلم لیگ ن کی حکومت میں بڑا عہدہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان عفت عمر  کو مسلم لیگ ن  کا ساتھ دینے اور سپورٹ کرنے کا صلہ مل گیا، پنجاب حکومت نے اداکارہ کو  صوبہ پنجاب کا کلچرل ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرکے اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے والی اداکارہ و میزبان عفت عمر پر پنجاب حکومت مہربان ہوگئی، حکومت نے اداکارہ کو بڑا عہدہ سونپ دیا۔

پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو صوبہ پنجاب کا کلچرل ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے، اداکارہ کو حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں ثقافت کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔