ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ،ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ

 وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ،ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ،ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور پنجاب کی تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ہر تحصیل میں افرادی قوت، مشینری کی دستیابی اور مانیٹرنگ میکانزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نےہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سٹاف کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ حاضری لگانے کے بعد عملہ صفائی متعلقہ جگہ پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ستھرا پنجاب بہت بڑا پروگرام ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بھرپور مدد لئے بغیر موثر مانیٹرنگ ممکن نہیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں مانیٹرنگ آفیسرز کی بھی روزانہ رپورٹ کنٹرول روم کو بھجوائیں۔ صوبائی وزیر نے زور دیا کہ ٹریکر کے بغیر کوئی گاڑی پائی گئی تو کنٹریکٹر کو جرمانہ کیا جائیگا۔ ستھرا پنجاب پروگرام میں مسلسل بہتری آنا خوش آئند ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے سی ای اوز کو ہدایت کی کہ مانیٹرنگ میکانزم میں بہتری کیلئے پی آئی ٹی بی سے رابطہ کیا جائے ،ڈیٹا بروقت مرکزی کنٹرول روم میں ظاہر ہو۔۔
 

Ansa Awais

Content Writer