ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نو مئی کےمقدمات کا ٹرائل تیزی سے مکمل کرنے کا فیصلہ

نو مئی کےمقدمات کا ٹرائل تیزی سے مکمل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:جناح ہاؤس سمیت تمام مقدمات کا ٹرائل 4ماہ میں مکمل کیا جائے گا, اے ٹی سی کی 2عدالتیں 4ماہ تک صرف نو مئی کی مقدمات کی سماعت کریں گی.
اے ٹی سی ایڈمن جج منظر علی گل نو مئی کیسز کی سماعت کریں گے, اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج ارشد جاوید کیسز کی سماعت کریں گے, عام مقدمات کو اے ٹی سی کورٹ نمبر 2 میں منتقل کر دیا گیا.
اے ٹی سی کورٹ 1 اور 3 صرف نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرے گی, دونوں عدالتوں سے عام مقدمات کو کورٹ نمبر 2 میں منتقل کر دیا گیا, عوامی تحریک کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو کورٹ نمبر 2 میں منتقل کیا گیا.
واربرٹن قتل اور جلاؤ گھیراؤ کیس کو کورٹ نمبر 2 میں منتقل کر دیا گیا, سی ٹی ڈی کیسز سمیت 30مقدمات دونوں عدالتوں سے منتقل کئے گئے, سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے 9مئی مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیا.