واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر

22 Apr, 2025 | 09:55 AM

ویب ڈیسک:واٹس ایپ کا استعمال مفت پیغام رسانی (میسجنگ) ایپلی کیشن کے طور پر اربوں افراد کررہے ہیں، اس کے ذریعے صارفین ایک دوسرے کو ٹیکسٹ میسجز، آڈیو اور ویڈیو کالز، تصاویر، ویڈیوز، دستاویزات اور وائس نوٹس بھیج سکتے ہیں، اب واٹس ایپ نے ایک اور شاندار فیچر صارفین کیلئے متعارف کروایا ہے۔

تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ویڈیو کالز کو مزید دلچسپ اور دلکش بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، اب صارفین دورانِ ویڈیو کال مختلف ایفیکٹس، فلٹرز اور بیک گراؤنڈز کا استعمال کر کے نہ صرف اپنی پرائیویسی کو بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ کیمرہ کے سامنے زیادہ پُراعتماد بھی محسوس کر سکتے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر اُن صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جو کیمرے کے سامنے آنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں یا اپنے انداز میں تخلیقی اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

فیچر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو صرف ویڈیو کال جوائن کرنا یا اپنا کیمرہ آن کرنا ہوگا، جہاں انہیں مختلف آپشنز دستیاب ہوں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے صارفین کے تجربے میں ایک مثبت اضافہ ہے اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مسابقت میں مدد ملے گی۔

واٹس ایپ میں ایفیکٹس، فلٹرز، یا بیک گراؤنڈز کیسے استعمال کریں؟

1-ویڈیو کال جوائن کریں یا واٹس ایپ میں کیمرہ کھولیں۔
2-"Effects" پر ٹیپ کریں۔
3-یہاں آپ کو تین آپشنز نظر آئیں گے: Effects, Filters یا Backgrounds, اپنی پسند کا ایفیکٹ، فلٹر یا بیک گراؤنڈ منتخب کریں۔

4-آپ کسی ایفیکٹ کو درمیان میں لا کر منتخب کر سکتے ہیں یا اس پر ٹیپ کر کے لاگو کر سکتے ہیں۔
5-اگر آپ ایفیکٹ ہٹانا چاہتے ہیں تو "None" یا کوئی دوسرا فلٹر/بیک گراؤنڈ منتخب کریں۔
6-تمام ایفیکٹس کو ختم کرنے کے لیے اسکرین کے اوپر موجود "Reset" بٹن پر ٹیپ کریں۔

 

مزیدخبریں