ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو نواب ٹاؤن چوکی ایل بلاک پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت میر داد چوک کے قریب کی گئی۔ ملزم محمد مزمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اسے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرتے دیکھا گیا تھا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 223 بور رائفل اور گولیاں برآمد کر لیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔