ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی

وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے دورۂ واشنگٹن کے دوران عالمی مالیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے ملاقات کی جو عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسٹاف لیول معاہدے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے پائیدار معاشی استحکام کے حکومتی عزم کو دہرایا۔ انہوں نے معدنیات کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے توانائی، نجکاری، ٹیکس اصلاحات اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی بینک کے صدر اجے بانگا سے بھی ملاقات کی اور ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اور امریکا کی کاروباری شخصیات و رہنماؤں سے ظہرانے پر بھی ملاقات کی جس میں پاکستان کے معاشی اشاریوں میں بہتری پر گفتگو ہوئی۔

اس سے قبل وزیر خزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کی نائب صدر ہیلا شیخ روحو سے ملاقات کی جس میں نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے ملاقات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنی وسائل کی تلاش اور مارکیٹنگ کے پہلوؤں پر بھی گفتگو کی۔