وقاض احمد:دولہا کی گاڑی کے پیچھے گاڑی چلانے پر تنازعہ، سندر میں رشتے دار کی فائرنگ سے ٹی ایل پی رہنما نواز گڈو سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ غلام مرتضی اور ساتھیوں نے کی جو نواز گڈو کے رشتے دار ہیں،زخمیوں میں نواز گڈو ،اس کی بیوی، بیٹا بھائی اور 2 گن مین شامل ہیں، زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نواز گڈو اور غلام مرتضیٰ گروپ میں شادی کی تقریب میں پہلے تلخ کلامی ہوئی،تلخ کلامی دولہا کی گاڑی کے پیچھے گاڑی چلانے پر ہوئی۔
شادی کی تقریب کے بعد سندر واپسی پر دوبارہ لڑائی جھگڑا ہوا،اسی دوران ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی ،پولیس نے فائرنگ کے الزام میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
واضح رہے کہ ٹی ایل پی رہنما حاجی نواز پی پی 166 سے ایم پی اے کے امیدوار تھے۔